امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران یورپ کے شمال میں واقع بحیرہ شمال میں گر گیا ہے اور پائلٹ تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا۔

امریکی فضائیہ کا ایف 15 سی ایگل تیارہ برطانیہ کے شہر سفوک میں واقع آر اے ایف لیکن ہیتھ سے اڑا تھا اور برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چالیں منٹ پر بحیرہ شمال میں جا گرا۔

حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو پایا ہے اور امدادی کارکن اس وقت پائلٹ اور جہاز کے ملبے کو تلاش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ یارک شائر کے مشرقی ساحل سے 74 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔

یہ ابتدائی خبر ہے اور اسے مزید تفصیلات کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔