لاہور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشنز نے ہاکی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دے دی۔

ایف آئی ایچ کے مطابق اپنے اپنے ملک کے حالات اور احتیاطی تدابیر کو یقینی بناکر ہاکی میدانوں  میں کام کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے ہاکی سرگرمیوں کے لیے  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) کی ہدایات کے مطابق گائیڈلائنز بھی  سب کو بجھوادی ہیں۔

ایف آئی ایچ نے خط میں واضح کیا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف، انتظامیہ اور دوسرےلوگوں کو بھی ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، ہر ملک  اپنے حالات اور حکومتی ایس اوپیز (طریقہ کار) کو سامنے رکھ کر سرگرمیاں کرسکتا ہے۔

ایف آئی ایچ نے کہا کہ ہاکی سے وابستہ ہر شخص کو میدان میں واپس آنے کے لیے ان گائیڈلائنز پر پوری طرح عمل کرنا ہوگا۔