بند دروازوں کے پیچھے جرمن فٹبال لیگ میں سماجی دوری کی ہدایات پر مکمل عمل نہ ہوسکا۔

ہوفنہم کے خلاف  گول کرنے پر ہرتھا کلب کے دفاعی کھلاڑی نے جشن مناتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو چوم لیا۔ اس جذباتی  پن  کا مظاہرہ کرنے والے  ڈیڈرک  بیوتا کے خلاف کوئی کارروئی نہیں کی گئی، جرمن لیگ کورونا وائرس میں شروع ہونے والی پہلی لیگ ہے، ابتدائی روز  چار میچز کھیلے گئے جس میں زیادہ تر  فٹبالرز نے گول کا جشن ایک دوسرے سے کہنی ٹکراکر کیا۔