سابق کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں کرکٹ بحالی کا آپشن سب کے لیے بہت اہم ہے۔

لاہور میں راشن تقسیم اور فنڈ ریزنگ مہم  کے موقع پر بات کرتے ہوے مشتاق احمد نے کہا کہ انگلینڈ میں اگلے ماہ سے فٹبال سرگرمیوں کے آغاز کی اطلاعات بہت خوش آئند ہے، کرکٹرز کو بھی ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے، یہ سب چیزیں بہتر ماحول بنانے میں مدد دیں گی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو ذہنی طور پر ریلیکس کرنے اور وائرس سے دور لے جاے گی، کھلاڑیوں کو بھی اس وقت ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہی، بند دروازوں میں کرکٹ یقینی بنانے کے لیے گیند کو تھوک سے نہ چمکانے جیسے مجوزہ قوانین بعد، میں تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔

 

فکسنگ  کے معاملات دوبارہ اچھالے جانے پر مشتاق احمد نے کہا کہ ماضی کی باتوں کو پیچھے چھوڑ کر اب آگے بڑھنا چاہیے، ایسا کرنے سے دوسروں کو ہنسنے کا موقع مل رہا ہے۔